حکمراں مسائل حل کرنے کے بجائے قوم کو الجھا رہے ہیں شیخ رشید

ملکی نظام تباہ ہوچکا، کوئی بھی اس نظام کو تبدیل یا درست کرنے کو تیار نہیں


July 12, 2013
تبدیلی کے حوالے سے اگر کوئی تحریک چلی تو عوامی مسلم لیگ ساتھ دے گی۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکی نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

حکمراں عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے بزدلی کا مظاہرہ کررہے ہیں، نظام کی تبدیلی کے حوالے سے اگر کوئی تحریک چلی تو عوامی مسلم لیگ ساتھ دے گی۔ جمعرات کو ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ عوام نے موجودہ حکومت کو ملک میں جاری مسائل کے حل کیلیے مینڈیٹ دیا ہے لیکن حکمراں عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے دیگر معاملات میں قوم کو الجھا رہے ہیں جس سے ان کی بزدلی نمایاں نظر آرہی ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیا بھر میں جتنی بھی تحریکیں چلی ہیں ان کے پیچھے کسی نہ کسی کا ہاتھ ہوتا ہے جس طرح ملک میں آج تک جتنی بھی تحریکیں چلتی رہی ہیں ان کے پیچھے بھی ادارے ہی تھے۔



ملک میں نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے اور کوئی بھی اس نظام کو تبدیل یا درست کرنے کو تیار نہیں۔ عوام کو اب بھی امید ہے کہ نظام تبدیل کرنے کیلیے کوئی مسیحا آئے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر ملک میں نظام کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی تحریک چلائی گئی تو عوامی مسلم لیگ ساتھ دے گی کیونکہ عوام کے مسائل کا حل صرف اور صرف نظام کی تبدیلی میں ہے اور اگر اس حوالے سے کوئی بھی تحریک چلی تو ہم ضرور ساتھ دیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں