پریس کانفرنس کے دوران صحافی کا فون بجنے پر ٹم پین کی حس مزاح جاگ اٹھی

ٹم پین نے پریس کانفرنس کے دوارن ہی کال موصول کرکے جواب دینا شروع کر دیا

ٹم پین نے پریس کانفرنس کے دوارن ہی کال موصول کرکے جواب دینا شروع کردیا- فوٹو: سوشل میڈیا

آسٹریلیوی ٹیم کے کپتان ٹم پین نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کا فون بجنے پر کال موصول کرکے جاب دینا شروع کردیا۔

سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے اپنا فون ریکارڈنگ کے لیے آسٹریلوی کپتان ٹم پین کے سامنے میز پر ریکارڈنگ کے لیے رکھا تھا، عام طور پر فون کی بیل کو خاموش کردیا جاتا ہے تاکہ پریس کانفرنس کےدوران کوئی مداخلت نہ ہو لیکن آسٹریلوی صحافی غفلت کا مظاہرہ کریں گے۔




ٹم پین کی گفتگو کے دوران بیل بجی تو انہوں نے سوال کا جواب دینے کی بجائے یہ پوچھا کہ فون کس کا ہے، اس کے بعد انہوں نے کال وصول کرتے ہوئے جواب دینا شروع کر دیا، میڈیا کے نمائندوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔
Load Next Story