سعودی عرب کی بھارتی خواتین کو بغیر محرم کے حج پر آنے کی اجازت

بھارتی حکومت نے حج قوانین میں نرمی کے لیے 2014ء میں سعوی حکومت سے رجوع کیا تھا

اب 45 سال سے زائد عمر کی بھارتی خواتین بغیر محرم کے حج پر جاسکیں گی (فوٹو : فائل)

سعودی عرب نے بھارت کے لیے حج قوانین میں نرمی کرتے ہوئے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے حج پر آنے کی اجازت دے دی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے بھارتی حکومت کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے 4 حاجیوں کے گروپ کے ساتھ حج پر آنے کی کی اجازت دی ہے۔


بھارتی حکومت نے 2014ء کے حج قوانین میں ترمیم کے لیے سعودی حکومت سے رجوع کیا تھا جس میں 45 برس سے زائد عمر کی خواتین کو محرم کی پابندی سے استثنیٰ کے لیے درخواست کی گئی تھی۔

اقلیتی امور کی وزارت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 45 یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کو 4 کے گروپ میں بغیر مرد سرپرست کے حج پر جانے کی اجازت ہوگی تاہم خواتین کو اپنے مکتبہ فکر سے بھی اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

واضح رہے کہ عمومی طور پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے خواتین کو کسی محرم کے ساتھ جانا لازمی ہوتا ہے، محرم میں شوہر، بیٹا، باپ، بھائی وغیرہ شامل ہیں۔
Load Next Story