’’اوباما کی زیرو آپشن پالیسی کا مقصد کرزئی انتظامیہ پر دباؤ بڑھانا ہے‘‘

زیرو آپشن پالیسی کا اعلان دراصل کابل کو امریکا افغان متنازع سیکیورٹی پیکٹ پر رضا مندی کیلیے مجبور کرنا ہے


July 12, 2013
زیرو آپشن پالیسی کا اعلان دراصل کابل کو امریکا افغان متنازع سیکیورٹی پیکٹ پر رضا مندی کیلیے مجبور کرنا ہے فوٹو: فائل

GILGIT: افغانستان سے2014کے آخر تک امریکی افواج کے مکمل انخلا کے حوالے سے صدر باراک اوباما کی زیرو آپشن پالیسی کا مقصد کرزئی انتظامیہ پر دبائو بڑھانا ہے۔

چینی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے افغان سیاسی تجزیہ کار فیض اللہ جلال نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کی طرف سے زیرو آپشن پالیسی کا اعلان دراصل کابل کو امریکا افغان متنازع سیکیورٹی پیکٹ پر رضا مندی کیلیے مجبور کرنا ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی کے تعلقات پر گہرا اثر رکھے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب طالبان القاعدہ اور دیگر عسکریت پسند تنظیمیں بھرپور طریقے سے سرگرم ہیں امریکا کی طرف سے افغانستان سے اپنی افواج کے مکمل انخلاء سے ان عسکریت پسندوں کیلیے افغانستان پر دوبارہ قبضے کی راہ ہموار ہوجائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں