بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا آج آغازکئی پاکستانی کرکٹرز بھی شریک

پاکستانی اسٹار شاہد آفریدی اور شعیب ملک کومیلا وکٹورینز کا حصہ ہیں


AFP January 05, 2019
پاکستانی اسٹار شاہد آفریدی اور شعیب ملک کومیلا وکٹورینز کا حصہ ہیں

QUETTA: بنگلہ دیشی پریمیئر کرکٹ لیگ کا آغاز ہفتے کو ہوگا ابتدائی دن 2 میچز شیڈول ہیں۔

پہلا مقابلہ چٹاگانگ ویکنگز اور رنگپور رائیڈرز کے درمیان ہوگا، دوسرے میچ میں ڈھاکا ڈائنامائٹس اور محمد حفیظ کی راجشاہی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، پاکستانی اسٹار شاہد آفریدی اور شعیب ملک کومیلا وکٹورینز کا حصہ ہیں، پابندی کا شکار آسٹریلوی کرکٹرز اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر اتوار کو مدمقابل ہوں گے۔

وارنر سلہٹ سکسرز کی قیادت کریں گے جبکہ کومیلا وکٹورینز کی باگ ڈور اسمتھ کے سپرد ہے، ابراہم ڈی ویلیئرز، کرس گیل اور الیکس ہیلز دفاعی چیمپئن رنگپور رائیڈرز کا حصہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔