ملالہ کی سولہویں سالگرہ اقوام متحدہ کی جانب سے آج ملالہ ڈے منایا جارہا ہے

اسمبلی کی کارروائی سننے کے لئے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے سفارتکار بھی ہال میں موجود ہوں گے۔

ملالہ کو خواتین کے حقوق اور تعلیم کے حصول کے لئے آواز بلند کرنے پر رواں سال نوبل پرائز کے لئے بھی نامزد کیا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

ملالہ یوسفزئی کی سولہویں سالگرہ پر اقوام متحدہ کی جانب سے آج ملالہ ڈے منایا جارہا ہے ، وہ اس موقع پر اقوام متحدہ میں خطاب بھی کریں گی۔

ملالہ ڈے کے موقع پر ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گی ، اپنے خطاب میں ملالہ دنیا میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گی جبکہ 80 ممالک کے بچے بھی ملالہ کے ہمراہ جنرل اسمبلی میں جائیں گے، اس موقع پر اقوام متحدہ کی جانب سے بچوں کی یوتھ اسمبلی کی کارروائی بھی منعقد کی جائے گی ، اسمبلی کی کارروائی سننے کے لئے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے سفارتکار بھی ہال میں موجود ہوں گے۔


واضح رہے ملالہ کو خواتین کے حقوق اور تعلیم کے حصول کے لئے آواز بلند کرنے پر رواں سال نوبل پرائز کے لئے بھی نامزد کیا جاچکا ہے ، تعلیم کے فروغ کے لئے ملالہ فنڈ قائم ہوچکا ہے جس میں سب سے پہلے رقم اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر انجلینا جولی نے جمع کرائی تھی، ملالہ یوسف زئی کے نام پر فنڈ کے قیام کا مقصد دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کے لئے اقدامات کرنا ہے۔

 
Load Next Story