پانٹ آسٹریلیا میں سنچری بنانے والے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر بن گئے

ویرات کوہلی اب 282رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے


Sports Desk January 05, 2019
ویرات کوہلی اب 282رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ۔ فوٹو : فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ریشابھ پانٹ آسٹریلیا میں سنچری بنانے والے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر بن گئے۔

ریشابھ پانٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے، اسی کے ساتھ انھوں نے سیریز میں اب تک 350 رنز جوڑ کر کپتان کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑدیا، چتیشور پجارا 521رنز بناکر بدستور سہرفہرست ہیں، ویرات کوہلی اب 282رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

پانٹ نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 159 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، اس سے قبل میلبورن ٹیسٹ میں انہوں نے سیریز میں 20 کیچز بھی مکمل کیے، اس طرح وہ آسٹریلیامیں 200 رنز بنانے اور20 کیچز تھامنے والے پہلے ایشین وکٹ کیپر بھی بن گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں