گیس بحران پٹرولیم ڈویژن نے ذمے داری کمپنیوں پرڈال دی
توانائی کمپنیوں کے درمیان رابطے کے فقدان کے باعث توانائی کاپورا نظام متاثر ہوا،رپورٹ
ISLAMABAD:
پٹرولیم ڈویژن نے گیس بحران کی تمام تر ذمے داری گیس کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز(ایم ڈیز) پرڈال دی جنہیں عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن اور سوئی سدرن گیس کمپنی گیس بحران کی ذمہ دار ہیں جس پر حکومت نے ان گیس کمپنیوں کے سربراہوں کیخلاف انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے قراردیا کہ انھوں نے کمپریسرز سے متعلق حقائق چھپائے ہیں۔