پاراچنار کالام سمیت بالائی علاقوں میں شدید برفباری سڑکیں بند

درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک گرگیا،سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے


Numaindgan Express January 05, 2019
پشاور سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی شروع ،باجوڑ میں بجلی بند،کسان بارش سے خشک سالی ختم ہونے پر خوش

ISLAMABAD: پشاور سمیت مردان، نوشہرہ ، چارسدہ اور سوات ، دیر،کالام اور چترال سمیت قبائلی اضلاع میں موسم آبرالود ہے، پارا چنار، کالام سمیت بالائی علاقوں میں شدید برف باری اور پشاور میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہو گیا۔

پہاڑی علاقوں بنشاہی اور شاہی وغیرہ پر شدید برف باری سے دیر پائیں تا افغانستان و دیر بالا شاہراہ پر ٹریفک بند ہو چکی ہے۔ پاراچنار میں موسم سرما کی پہلی برفباری اورکوہ سفید پر گزشتہ دنوں کی برف باری سے موسم کی شدت میں اضافہ ہو گیا تھا جبکہ اب برف نے پاراچنار شہر اورگردونواح کا رخ کر لیا، برفباری سے کرم کے زمینداروں اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ خشک سالی سے گندم سمیت دیگر فصلوں کو نقصان پہنچ رہا تھا۔ پاراچنار میں درجہ حرارت منفی 8اور 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔

جس سے شدید سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے اور بازاروں میں لوگوں کی آمدورفت محدود ہوگئی ،ادھر سوات کے میدانی علاقوں میں سال کی دوسری بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہے۔ وادی کالام میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا،شدید سردی کی وجہ سے نظامِ زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں جمعہ کے روز بارش شروع ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں