ٹورآپریٹرز کی 2 لاکھ روپے میں حج کرانے کی پیش کش وزارت مذہبی امور سےجواب طلب

سرکاری حج پر 2 لاکھ 97 ہزارروپے اخراجات آتے ہیں، سرکاری وکیل


ویب ڈیسک July 12, 2013
سرکاری حج پر 2 لاکھ 97 ہزارروپے اخراجات آتے ہیں، سرکاری وکیل. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: حج کوٹہ کیس کی سماعت کے موقع پر پرائیوٹ حج ٹور آپریٹرز کی 2 لاکھ روپے تک سستے ترین حج کے مکمل پیکچ کی پیش کش پر عدالت نے وزارت مذہبی امور سےجواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ میں حج کوٹہ کیس کی سماعت جاری ہے، دوران سماعت پرائیوٹ حج ٹور آپریٹرز نے عدالت میں اپنے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں یقین دہانی کرائی کی کہ اگر ان کو موقع دیاجائے تو وہ معیاری سہولتوں کے ساتھ سرکاری حج سے بھی زیادہ سستا حج کراسکتے ہیں، وہ 2 لاکھ روپے تک سستے ترین حج کا مکمل پیکچ دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ حکومت کتنے خرچے پر حج کراتی ہے، جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ سرکاری حج پر 2 لاکھ 97 ہزارروپے اخراجات آتے ہیں، عدالت نے پرائیوٹ حج ٹورآپریٹرزکی پیشکش پروزارت مذہبی امور سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں