سی اے اے مزید 16 پائلٹس کے فلائنگ لائسنس منسوخ

مجموعی طور پر 28 پائلٹس کے لائسنسوں کی منسوخی کے احکام جاری کیے گئے ہیں


Tufail Ahmed January 05, 2019
شعبہ انجینئرنگ سے وابستہ ماہرین کی اسناد کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی، ذرائع فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید16پائلٹس کے فلائنگ لائسنس منسوخ کرنے کی فہرست تیارکرلی۔

ان پائلٹوں کے ایئر ٹریفک پائلٹ لائسنس (ATPL) کی تصدیق نہیںکی جا سکی، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فلائٹ اسٹینڈرڈز اور لائسنسنگ برانچ کی جانب سے مجموعی طور پر28 پائلٹس کے لائسنسوںکی منسوخی کے احکام جاری کیے گئے ہیں جبکہ تمام پائلٹوں کے لائسنسوں کی جانچ پڑتال کا کام تیزی سے جاری ہے، دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پائلٹوں کے بعد شعبہ انجینئرنگ سے وابستہ ماہرین کی اسنادکی جانچ پڑتال کی جائے گی، سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جن پائلٹس کے فلائنگ لائسنس منسوخ کیے ہیں ان کے پاس موجود ATPL لائسنسوں کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

واضح رہے کہ پائلٹس کو ATPL لائسنس سول ایوی ایشن حکام جاری کرتے ہیں، یہ لائسنس پائلٹس کو اس وقت جاری کیا جاتا ہے جس پائلٹ نے 2 ہزارگھنٹے فلائنگ مکمل کی ہو، لائسنس جاری کرنے سے قبل پائلٹ کو اس کا کورس کرنا ہوتا ہے، پائلٹس کو یہ لائسنس مختلف تجرباتی و تحریری ٹیسٹ کے مراحل سے گزرنے کے بعد سول ایوی ایشن جاری کرتا ہے تاہم جن 28 پائلٹس کے لائسنسوں کو منسوخ کیا گیا ہے ان پائلٹس کے لائسنسوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں