پی آئی اے کے200 سے زائدگھوسٹ ملازمین برطرف

ڈیلی ویجزگھوسٹ ملازمین تھرڈپارٹی کے ذریعے بھرتی کیے گئے، کارروائی شروع


وقاص احمد January 05, 2019
ڈیلی ویجزگھوسٹ ملازمین تھرڈپارٹی کے ذریعے بھرتی کیے گئے،کارروائی شروع (فوٹو: فائل)

پی آئی اے میں ڈیلی ویجز پرگھوسٹ ملازمین بھرتی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے 200 زائد گھوسٹ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا، پی آئی اے انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم پرجعلی ڈگری والے پی آئی اے ملازمین کے خلاف کارروائی تیز کر دی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے پائلٹس اور ایئرہوسٹس سمیت 400 سے زائد ملازمین کو جعلی اور مشکوک ڈگریوں پر معطل اور برطرف کردیاہے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق ڈیلی ویجز گھوسٹ ملازمین کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے بھرتی کیاگیاجبکہ گھوسٹ ملازمین کوپی آئی اے کے شعبہ اکاؤنٹس سے تنخواہیں بھی دی جاتی رہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے200گھوسٹ ملازمین کو طرف کردیا جبکہ 4ماہ سے مسلسل غیر حاضر ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کافیصلہ کیاہے۔ گھوسٹ ملازمین کی برطرفی کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان پی آئی اے نے بتایاہے کہ گھوسٹ ملازمین کی پی آئی اے میں کوئی گنجائش نہیں اور جعلی ڈگریوں پر برطرف پائلٹس اور ملازمین کی رپورٹ 9 جنوری کوسپریم کورٹ میں پیش کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |