پولیس گھناؤنے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائےشہبازشریف

شجاع آباد زیادتی کیس کو ٹیسٹ کیس بنا کرملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، شہبازشریف


ویب ڈیسک July 12, 2013
شجاع آباد زیادتی کیس کو ٹیسٹ کیس بنا کرملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، شہبازشریف فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس گھناؤنے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ماڈل ٹاؤن میں شجاع آباد ملتان میں زیادتی کیس کے متاثرہ خاندان نے ملاقات کی، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اور سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پولیس گھناؤنے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائے، زیادتی کیس میں ملوث ملزمان سزا سے نہیں بچ سکیں گے جبکہ شجاع آباد زیادتی کیس کو ٹیسٹ کیس بنا کرملزموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

شہبازشریف نے اس موقع پر متاثرہ خاندان کے لئے 3،3لاکھ روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا اور ہدایت کی کہ پولیس ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |