پولیس گھناؤنے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائےشہبازشریف
شجاع آباد زیادتی کیس کو ٹیسٹ کیس بنا کرملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، شہبازشریف
KARACHI:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس گھناؤنے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ماڈل ٹاؤن میں شجاع آباد ملتان میں زیادتی کیس کے متاثرہ خاندان نے ملاقات کی، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اور سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پولیس گھناؤنے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائے، زیادتی کیس میں ملوث ملزمان سزا سے نہیں بچ سکیں گے جبکہ شجاع آباد زیادتی کیس کو ٹیسٹ کیس بنا کرملزموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
شہبازشریف نے اس موقع پر متاثرہ خاندان کے لئے 3،3لاکھ روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا اور ہدایت کی کہ پولیس ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائے۔