بالی ووڈ اداکار ادتیہ پنچولی کی اپنے پڑوسی پر تشدد اور دھمکیوں کی ویڈیو سامنے آ گئی

ویڈیو میں ادتیہ پنچولی کو اپنے پڑوسی کو گریبان سے پکڑ کر گھر سے باہر گھسیٹتے اور تشدد کا نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے


/IANS July 12, 2013
پولیس نے ادتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کو بھی بالی ووڈ اداکارہ جیا خان خودکشی کیس میں گرفتارکیا ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

عموما یہ تصور کیا جاتا ہے کہ شوبز کے افراد جس طرح خوش مزاج اورنرم دل نظرآتے ہیں وہ اپنی حقیقی زندگی میں بھی اسی طرح نظرآتے ہوں گے لیکن بالی ووڈ اداکار ادتیہ پنچولی نے اس تاثر کو کافی حد تک غلط ثابت کر دیا ہے۔

بھارت میں ایک سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ادتیہ پنچولی اپنے پڑوسی پر تشدد اور دھمکیاں دیتے نظر آر ہے ہیں، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ادتیہ پنچولی انتہائی غصے کی حالت میں اپنے پڑوسی کے گھر کی گھنٹی بجاتے ہیں جس پر ان کے پڑوسی بھارگیو پٹیل دروازہ کھولتے ہیں، ادتیہ نے نہ صرف اس دوران اپنے پڑوسی کو گریبان سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں دھمکیاں بھی دیں، ویڈیو میں مزید دکھایا گیا ہے کہ جب ادتیہ اپنے پڑوسی کو تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے تو اسی دوران ایک تیسرا شخص آکر انہیں سمجھانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ادتیہ اس دوران بھی اپنے پڑوسی کو دھمکیاں دینا جاری رکھتے ہیں۔

بھارگیو پٹیل نے واقعے کی پولیس میں شکایت کی تاہم کسی قسم کا کیس درج نہیں کرایا ، پولیس کے مطابق واقعہ 19 جون کو پیش آیا تھا جس میں ادتیہ پنچولی نے پارکنگ کے معمولی تنازعے پر اپنے 55 سالہ پڑوسی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ان دنوں پولیس نے ادتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کو بالی ووڈ اداکارہ جیا خان خودکشی کیس میں گرفتارکیا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں