بی بی سی کو گمراہ کرکے ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کی جاہی ہیں فاروق ستار

انتخابی مہم کے دوران ایم کیوایم کے دفاتر پر حملے اورٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں ہمارے 80 کارکن جاں بحق ہوئے،فاروق ستار

انتخابی مہم کے دوران ایم کیوایم کے دفاتر پر حملے اورٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں ہمارے 80 کارکن جاں بحق ہوچکے ہیں،فاروق ستار فوٹو: فائل

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ لندن میں ابھی کوئی کیس ثابت نہیں ہواجبکہ بی بی سی کو گمراہ کرکے ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔


کراچی ایئرپورٹ پر لندن سے واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف عدالتوں میں کوئی الزام ثابت نہیں ہوا تو اب ہمارے خلاف عالمی میڈیا کو گمراہ کرکے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ایم کیوایم کے دفاتر پر حملے اورٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں اب تک ہمارے 80 کارکن جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا آج سے نہیں بلکہ عرصہ دراز سے میڈیا ٹرائل کیا جار ہا ہے اور اب برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کوبھی گمراہ کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پہلے بھی ایسی سازشوں کا مقابلہ کیااورآئندہ بھی کرے گی۔
Load Next Story