پی سی بی عہدیداروں کے لئے نئی نویلی کاروں کے تحفے تیار

ایم ڈی، ڈائریکٹر میڈیا، چیف اسٹریٹجی امپلی مینٹیشن آفیسر اور ڈائریکٹر ایچ آر خیام قیصر کیلئے 4 گاڑیاں خریدی گئی ہیں


Abbas Raza January 05, 2019
خیام قیصر کے سوا دیگر تینوں عہدیداروں کی نئی تقرریاں ہوئی ہیں، فوٹو: فائل

پی سی بی نے اپنے عہدیداروں کے لیے نئی گاڑیوں کے تحفے تیار کرلیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان، ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی اور چیف سٹریٹجی امپلیمینٹیشن آفیسر شفقت نغمی کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر ایچ آر خیام قیصر کیلئے بھی حال ہی میں 4 گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اپنے لئے نئی کار کی ضرورت محسوس نہیں کی،خیام قیصر کے سوا دیگر تینوں عہدیداروں کی نئی تقرریاں ہوئی ہیں، سمیع برنی پیر کو چارج سنبھال رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔