آمدن سے زائد اثاثہ کیس شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کیلئے درخواست دائر

نیب نے شہباز شریف کی جائیداد، اکاؤنٹس اور زیر استعمال گاڑیوں سمیت دیگر اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرلیں


ویب ڈیسک January 05, 2019
نیب نے شہباز شریف کی جائیداد، اکاؤنٹس اور زیر استعمال گاڑیوں سمیت دیگر اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرلیں فوٹو:فائل

KARACHI: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔

نیب لاہور نے شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کے لیے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کے اثاثے ان کے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کی آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں بھی گرفتاری کا فیصلہ

نیب نے شہباز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں جس میں ان کی ظاہر کردہ جائیداد، اکاؤنٹس اور زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ نیب نے بتایا کہ اسے شہباز شریف کے 1997ء سے 2004ء تک کے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات اور 2007ء سے 2018ء تک کے اکاؤنٹس اور جائیداد کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب مختلف مقدمات میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف تحقیقات کررہا ہے جبکہ شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کا آغاز گزشتہ سال 28 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔