سفاری پارک لاہور کے معذور شیروں کو پرسکون موت دینے کی تیاریاں

افریقن نسل کے نر اورمادہ شیروں کو زہریلے انجیکشن کی مدد سے موت دی جائے گی


آصف محمود January 05, 2019
شیروں کا جوڑا رینگنے سے بھی قاصر ہوگیاہے فوٹو: ایکسپریس

MAKKAH, SAUDI ARABIA: سفاری پارک میں طویل عرصے سے فالج کاشکار دوشیروں کو پرسکون موت دینے کے لئے اعلی حکام سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔

لاہورکے سفاری پارک میں موجود افریقن نسل کےمادہ اورنر شیر اڑھائی سال سے اذیت ناک زندگی گزاررہے ہیں ، دونوں کا پچھل ادھڑ اورٹانگیں پیدائشی طور پر مفلوج تھیں، سفاری پارک انتظامیہ ان کے علاج کے حوالے سے ہرممکن کوشش کرتی رہی ہے، ان کے ناصرف مختلف ٹیسٹ کروائے گئے بلکہ مختلف ممالک سے بھی ماہرین سے مشاورت بھی کی گئی تاہم دونوں صحت مند نہیں ہوسکے اوران کی بیماری شدت اختیار کر گئی ہے جس کی وجہ سے اب یہ دونوں رینگنے سے بھی قاصرہوگئے ہیں ، اس سے قبل دونوں شیر رینگ رینگ کر زندگی گزاررہے تھے۔

لاہور سفاری پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹرچوہدری شفقت علی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شیروں کی یہ بیماری ناقابل علاج ہے، اس سے قبل لاہورچڑیا گھرمیں بھی ایک شیرنی کئی سال تک اس معذوری کا شکار رہی اوربالآخراس کی موت واقع ہوگئی تھی ، انہوں نے بتایا کہ دونوں شیروں کی کلنگ کے لئے ڈی جی وائلڈلائف سے اجازت مانگی گئی ہے ، اجازت ملنے کے بعد دونوں جانوروں کو پرسکون موت دی جائیگی تاکہ انہیں روزانہ کی اذیت سے بچایا جاسکے۔

چوہدری شفقت علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں معذورجانوروں کو پرسکون موت دینے کا قانون موجود ہے تاہم پاکستان میں اس قانون پرآج تک عمل درآمد نہیں ہوا ہے ، اس کی بڑی وجہ عوامی ردعمل ہے، لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کس زندہ جانورکوموت دینا درست نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں