میڈیا ٹرائل سے خوفزدہ نہیں بلکہ سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا الطاف حسین

آنے والے دنوں ميں بہت سے لوگوں کو مایوسی ہوگی، قائد ایم کیو ایم الطاف حسین

میرے خلاف پہلے بھی ملک کے اندر بہت سے کیسز بنائے گئے تاہم ایک بھی الزام عدالت میں ثابت نہیں کیا جا سکا، الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے پہلے بھی سازشوں کو ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرے گی۔


لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ان کے خلاف ملک کے اندر اور بیرون ملک میڈیا کے ذریعے جتنا بھی پروپیگنڈا کیا جائے وہ اس سے ڈرنے والے نہیں بلکہ ان سازشوں کو ڈٹ کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف پہلے بھی ملک کے اندر بہت سے کیسز بنائے گئے تاہم ایک بھی الزام عدالت میں ثابت نہیں کیا جا سکا، ہم نے پہلے بھی اپنے کارکنوں کو مایوس نہیں کیا اور آئند ہ بھی نہیں کریں گے بلکہ آنے والے دنوں ميں بہت سے لوگوں کو مایوسی ہوگی۔
Load Next Story