حکومت نے لیسکو چیف محمد سلیم کو عہدے سے ہٹا دیا

جی ایم پلاننگ ارشد رفیق کو محمد سلیم کی جگہ نیا لیسکو چیف مقرر کر دیا گیا ہے


ویب ڈیسک July 12, 2013
لیسکو چیف محمد سلیم پر صنعتی گرڈز کو شیڈول سے ہٹ کر بجلی فراہم کرنے کا الزام تھا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے لیسکو چیف محمد سلیم کو عہدے سے ہٹا کر ان کے خلاف تحقیقات کو حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کو لیسکو چیف محمد سلیم کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ صنعتی گرڈز کو شیڈول سے ہٹ کر بجلی فراہم کرتے ہیں۔ حکومت نے شکایات پر محمد سلیم کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے، دوسری جانب جی ایم پلاننگ ارشد رفیق کو نیا لیسکو چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے میں تحقیقاتی افسر حسین اصغر کی سربراہی میں خصوصی سیل بھی قائم کیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں