اے پی سی میں تاخیر کی وجہ عمران خان نہیں بلکہ خود حکومت ہے شیریں مزاری

عمران خان نے اے پی سی کیلئے2ماہ تک انتظارکیا اوراس دوران لندن میں اپناطبی معائنہ اپ کرانا بھی منسوخ کردیا،شیریں مزاری


ویب ڈیسک July 12, 2013
حکومت قومی سلامتی کے حوالے سے پالیسی پر اپنی تیاری مکمل نہیں کر پائی جو آل پارٹیز کانفرنس میں تاخیر کی بڑی وجہ بنا، شیریں مزاری۔ فوٹو: این این آئی / فائل

ISLAMABAD: پاکستان تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تاخیر کی وجہ عمران خان نہیں بلکہ خود حکومت ہے۔

شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت قومی سلامتی کے حوالے سے پالیسی پر اپنی تیاری مکمل نہیں کر پائی جو آل پارٹیز کانفرنس میں تاخیر کی اصل وجہ بنا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس حوالے سے 2 ماہ تک انتظار کیا اور اس دوران لندن میں اپنا میڈیکل چیک اپ کرانا بھی منسوخ کر دیا تاہم اپنے چیک اپ کے حوالے سے عمران خان اس میں مزید تاخیرکے متحمل نہیں ہوسکتے تھے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آل پارٹیز کانفرنس میں تاخیر کے حوالے سے موردالزام ٹھہرانا صحیح نہیں جب کہ عمران خان پارٹی کے ارکان کو ان کی عدم موجودگی میں کانفرنس میں شرکت کے لئے احکامات جاری کر کے لندن روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی بنانے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد 12 جولائی کوہونا تھا تاہم تمام جماعتوں کی جانب سے شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اسے کچھ دن کے لئے منسوخ کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |