اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کو 7 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی

اجلاس میں پی آئی اے كی كاركردگی اور بزنس پلان کاجائزہ لینے کے بعد ادارے کی بحالی کیلئے متعدد سفارشات كی منظوری دی گئیں


Numainda Express/ July 12, 2013
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ای سی سی كے آئندہ اجلاس میں پی آئی اے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جس میں تمام معاملات كا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ فوٹو: آئی این پی

كابینہ كی اقتصادی رابطہ كمیٹی(ای سی سی) نے پی آئی اے كو 7 ارب روپے جاری كرنے كی منظوری دے دی ہے۔

كابینہ كی اقتصادی رابطہ كمیٹی كا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار كی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پی آئی اے كی كاركردگی اور بزنس پلان كا جائزہ لینے کے بعد ادارے كی بحالی كے لئے متعدد سفارشات كی منظوری دی گئیں،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ای سی سی كے آئندہ اجلاس میں پی آئی اے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جس میں تمام معاملات كا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور ان كے حل كے لئے سفارشات منظور كی جائیں گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت وپیداوار غلام مرتضٰی جتوئی، وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید، وفاقی وزیر فوڈ سیكیورٹی اینڈ ریسرچ سكندر حیات بوسن، وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور دیگر ای سی سی كے ممبران کےعلاوہ وزارت خزانہ سمیت دیگر وزارتوں كے متعلقہ حكام نے بھی شركت كی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |