بالی ووڈ کے معروف اداکار پران چل بسے
پران گزشتہ چند مہینوں سے ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار پران طویل علالت کے بعد 93 سال کی عمر میں چل بسے۔
ان کا اصل نام کرشن سکند تھا تاہم فلم انڈسٹری میں انہوں نے'پران' کے نام سے شہرت حاصل کی، پران گزشتہ چند مہینوں سے ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ صحت یاب نہ ہوسکے اور چل بسے۔
پران 1940 سے 1990 کی دہائی تک بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ رہے جس دوران انہوں نے 350 سے زائد فلموں میں کام کیا جس میں زنجیر، ڈان، امر اکبر انتھونی اور شرابی سمیت کئی فلمیں قابل ذکر ہیں، انہیں بہترین اداکاری کے بنا پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جس میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا پدما بھوشن ایوارڈ بھی شامل ہے۔