سینٹرل جیل پر دستی بم حملے کے مقدمے میں پیشرفت نہ ہوسکی

جائے وقوع پرخفیہ کیمرے نصب نہیں،ملزمان کے خاکے نہیں بنائے جاسکے،ناصر لودھی


Staff Reporter July 13, 2013
ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی نیو ٹاؤن ناصر لودھی نے بتایا کہ پولیس واقعے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ فوٹو: فائل

سینٹرل جیل پر دستی بموں کے حملوں کے واقعے کو 20 روز گزرگئے لیکن تاحال مقدمے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔

22 جون کی شب نامعلوم ملزمان نے سینٹرل جیل میں اسٹاف کے فلیٹس کے قریب اور چند قدم آگے آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر سے متصل کچن کی چھت پر دستی بم پھینکا ، دونوں دستی بم پھٹنے کی آوازیں کئی کلومیٹر دور تک سنی گئیں ، واقعے کو 20 روز گزرگئے ہیں لیکن تاحال مقدمے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے، نیو ٹاؤن پولیس نے واقعے کا سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز ضرور کیا۔



ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی نیو ٹاؤن ناصر لودھی نے بتایا کہ پولیس واقعے کی تفتیش میں مصروف ہے، جن 2 مقامات پر یہ واقعات پیش آئے وہاں کوئی سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں ہیں ،کوئی فوٹیج دستیاب نہ ہونیکی وجہ سے ملزمان کے خاکے نہیں بنائے جاسکے، واقعے میں ملوث گروپ کی نشاندہی بھی نہیں ہوسکی تاہم واقعے کے بعد مخصوص افراد جیل کے باہر جمع ہوئے تھے اور انھوں نے ہنگامہ آرائی کی تھی ، پولیس اس پہلو سے بھی تفتیش کررہی ہے ، مقدمے کی تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں