احسن خان کی دوستوں کے ساتھ سنگت
شوبز سرگرمیوں میں اضافہ کی وجہ سے اب زندگی اوربھی مصروف ہوگئی ہے، احسن خان
اداکاراحسن خان کا شمارہمارے ملک کے ان باصلاحیت فنکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اداکاری، میزبانی اورماڈلنگ کے شعبوں میں اپنے فن کاایسا لوہا منوایا ہے، جس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔ فلم، ٹی وی کے شعبوں میں انہوں نے اپنی اداکاری سے جہاں پاکستان میں پرستاروں کی تعداد بڑھائی، وہیں ہمارے پڑوسی ملک بھارت سمیت دنیا کے بیشترممالک میں ان کے چاہنے والے بڑی تعداد میں بستے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ احسن خان جب کہیں آتے جاتے ہیں توان کے پرستارانہیں گھیرلیتے ہیں۔ کوئی آٹوگراف لیتا ہے توکوئی سیلفی بنواتا ہے۔ بس یہ سلسلہ تواسی طرح جاری رہتا ہے۔
نئے سال کے موقع پراحسن خان نے مصروف ترین دن لاہورمیں گزارے ۔ جہاں ان کے پرستاروں کی بڑی تعداد نے انہیں نئے سال کی مبارکباد اورنیک تمناؤں کے پیغام دیئے، وہیں سوشل میڈیا کے ذریعے احسن خان نے بھی اپنے چاہنے والوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ اسی دوران احسن خان نے جہاں گورنرپنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے دوران فنون لطیفہ کے شعبے کی ترقی اورترویج کیلئے خصوصی گفتگوکی، وہیں فنکاروں کی کہکشاں کے جھرمٹ پراپنے گھرایک محفل سجائی۔ جس کا مقصد صرف آپس میں مل بیٹھنا تھا، مگر اس تقریب میں فلمسٹارریشم، گلوکارشیرازاوپل ، صباقمر، طاہرہ سید، عائشہ ثناء اورامجد اسلام امجد سمیت دیگرموجود تھے۔ تقریب میں جہاں مہمانوں کی تواضع کیلئے موسم سرما کی مناسبت سے لذیزپکوان تھے، وہیں قوالی کی محفل بھی سجائی گئی تھی۔
اس موقع پر''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے احسن خان کا کہنا تھا کہ شوبز سرگرمیوں میں اضافہ کی وجہ سے اب زندگی اوربھی مصروف ہوگئی ہے اورزیادہ وقت کراچی میں ہی گزرتا ہے لیکن جب بھی مجھے موقع ملتا ہے تومیں اپنے قریبی عزیزواقارب اورشوبز سے وابستہ دوستوں کے ساتھ وقت گزارتا ہوں۔ کوئی ماضی کے قصے سناتا ہے توکوئی حال کی بات کرتا ہے۔
وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا۔ اس بار بھی ایسا ہی ہوا۔ جیسے ہی ساتھی فنکاروںکی آمد کا سلسلہ شروع ہوا توپھررات بھرباتیں ہوتی رہیں بطورفنکار میری مصروفیت اس وقت اتنی زیادہ ہیں کہ خود کوانٹرٹین کرنے کا کوئی وقت ہی نہیں ملتا۔ اسی لئے میں نے اپنے گھرپرمحفل سجائی اورہم نے بہت انجوائے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ لاہورمیں قیام کے دوران گورنرپنجاب سے بہت ہی دلچسپ ملاقات ہوئی، ان سے مل کراورگفتگوکرنے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ وہ کتنے سادہ اورفنکاروں کیلئے نیک جذبات رکھنے والے انسان ہیں۔
دوسری جانب معروف مصنف امجداسلام امجد کی شخصیت نے ہمیشہ ہی مجھے متاثرکیا ہے۔ ان سے بھی ایک ملاقات ہوئی اوران کے ذریعے جہاں میرے علم میں اضافہ ہوا، وہیں ان سے ہمیشہ کی طرح بہت کچھ سیکھنے کوبھی ملا۔ انہوں نے کہا کہ نیا سال کا آغاز دوستوںکی سنگت کے بدولت بہت شانداررہا اورمیری دعا ہے کہ ہمارا ملک بہت ترقی کرے۔ آمینn