نایاب پرندوں کے شکارکیلیے گائیڈ لائنزجاری

غیرملکیوں کو شکار کیلیے اجازت، ڈالرز میں ہنٹنگ لائسنس فیس ادا کرنا ہو گی

ایک ہزار امریکی ڈالرز کے عوض صرف 100 پرندوں کا شکارکرنے کی اجازت ہو گی

پاکستان میں نایاب پرندوں کے شکارکیلیے اجازت بھی لینا ہوگی اور لائسنس کی فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔

حکومت نے پرندوں کے شکار کیلیے آنے والوں کیلیے گائیڈلائن جاری کردیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق گائیڈ لائنز تمام متعلقہ سفارت خانوں کو پہنچا دی گئی ہیں اور اب نایاب پرندوں کے شکار کرنے والوں کو امریکی ڈالرزمیں فیس ادا کرنی ہوگی جبکہ فیس کے علاوہ شکار کرنے والوں کو متعلقہ علاقے میں ترقیاتی کام بھی کرانا ہوں گے۔


ذرائع کے مطابق تمام متعلقہ صوبوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کی جائے،شکارکی جگہ کی پہلے اور بعد کی تصاویر بھی لی جائیں گی۔ سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ شکار کی فیس ایک ہزارامریکی ڈالرز ہوگی جس میں 100پرندوں کا شکارکرنے کی اجازت ہوگی۔ تمام شکار کیے گئے پرندوں پر کسٹمز ڈیوٹی الگ سے لی جائے گی۔

 
Load Next Story