اردومیں ڈب پہلی عربی کمرشل فلم 122 پاکستان میں 18جنوری کو ریلیز ہوگی

عربک فلم 122 جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے مصر کی خوبصورت لوکیشنز پر عکس بندی گئی گئی ہے


Staff Reporter January 06, 2019
اردومیں ڈب پہلی عربی کمرشل فلم 122 پاکستانی سینماگھروں میں 18جنوری کو ریلیز ہوگی فوٹو : فائل

لاہور: اردومیں ڈب پہلی مکمل عربی کمرشل فلم 122 اٹھارہ جنوری کو پاکستانی سینماگھروں پر ریلیز کی جارہی ہے۔

عربک (عربی) فلم 122 جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے مصر کی خوبصورت لوکیشنز پر عکس بندی گئی گئی ہے، فلم کی کہانی بیک وقت تھرل، سسپنس پر مبنی ہے۔

اردو زبان میں ڈب عربی کمرشل فلم 122 جمعہ 11 جنوری 2019 کو مصر،سعودی عرب، کویت قطر، ترکی بحرین،مسقط،مراکش اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ پوری دنیا میں ورلڈ پریمیئر کے ساتھ ریلیزہورہی ہے، جبکہ 18 جنوری 2019 کو پاکستانی سنیما گھروں میں بیک وقت پہلی بار منفرد انداز کی فلم 122کو پیش کرنے کی شاندار منصوبہ بندی کیلیے پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز مصروف عمل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔