ڈاکوؤں نے ہندو سیٹھ کے گھر کا صفایا کر دیا پنگریو میں ہڑتال

مشتعل افراد نے ٹائر جلاکر سڑکیں بلاک کردیں، علی الصباح 4 مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے، اہل خانہ کو یرغمال بنالیا


Nama Nigar July 12, 2013
پنگریو کے شہریوں اور بیوپاریوں نے شہر میں شٹر بندہڑتال کرکے تھانے کا گھیراؤ کیا۔ فوٹو: فائل

پنگریو کے قریب غریب آباد میں سحری کے وقت 4 نامعلوم مسلح افراد سیٹھ پہلاج مل کے گھر میں داخل ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بناکر الماریاں اور تجوریاں توڑ کر لاکھوں وپے اور سونے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع پنگریو تھانے پر دی گئی، پولیس واردات کے 6 گھنٹے بعد پہنچی، جبکہ پنگریو کے شہریوں اور بیوپاریوں نے شہر میں شٹر بندہڑتال کرکے تھانے کا گھیراؤ کیا اور پنگریو حیدرآباد روڈ پر ٹائر جلاکر ٹریفک معطل کردی۔



اس موقع پر رومیش کمار، ڈاکٹر راجا و دیگر نے کہا کہ سیٹھ پہلاج مل کے گھر میں ڈکیتی مقامی انتظامیہ کی نااہلی ہے اور جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے تب تک احتجاج رکھیں گے۔ دوسری جانب کھوجی کتوں کے ذریعے سراغ لگایا جارہا ہے لیکن ابھی تک کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں