ٹھٹھہ جنگسیر کے 6 ماہی گیر ایک ماہ سے لاپتہ

گھروں میں صف ماتم بچھ گئی، بھارتی نیوی کے ہاتھوں گرفتار ہونے کا خدشہ

ماہی گیروں کے ورثاء احمد سولنگی، علی اور دیگر نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماہی گیروں کو بھارتی نیوی اٹھا کر لے گئے ہیں۔

جنگیسر کے علاقے کے 6 ماہی گیر ایک ماہ سے سمندر میں لاپتا، بھارتی نیوی کے ہاتھوں گرفتار ہونے کا خدشہ، ماہی گیروں کے گھروں میں صف ماتم۔

تفصیلات کے مطابق تعلقہ میرپورساکرو کے علاقے جنگسیرکے 6 ماہی گیر ہارون سولنگی، صدام سولنگی، نواز ٹانڈیو، نبی بخش ماچھی واحد ڈنو اور عبدالمجید ملاح 8 جون 2013 کو سمندر میں مچھلی کے شکار کے لیے گئے تھے جنھیں ایک ہفتے میں ہی واپس آنا تھا مگر ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی تمام ماہی گیر ابھی تک گھروں کو واپس نہیں لوٹے۔




جسکی وجہ سے انکے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ ماہی گیروں کے ورثاء احمد سولنگی، علی اور دیگر نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماہی گیروں کو بھارتی نیوی اٹھا کر لے گئے ہیں۔
Load Next Story