بھکر میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی مبینہ خود کش بمبار گرفتار

دہشت گرد کے قبضے سے خود کش جیکٹ، دستی بم، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد

دہشت گرد کے قبضے سے خود کش جیکٹ، دستی بم، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد فوٹو:فائل

پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خود کش بمبار کو گرفتار کرلیا۔

قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر بھکر میں خانسر چوک کے قریب چھاپہ مار کر ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ، دستی بم، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ مبینہ دہشت گرد کا نام محمد یوسف عرف حمزہ ہے جو رحیم یار خان کا رہائشی ہے۔


علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے 7 سالہ حبیب قتل کیس میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی پی او نے بتایا کہ قاتل کی گرفتاری کے لیے گھر گھر تلاشی لی گئی ہے اور ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 8 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھکر میں 7 سالہ محمد حبیب جنسی زیادتی کے بعد قتل، لاش کے ٹکڑے کردیے گئے

گزشتہ ماہ بھکر میں 7 سالہ محمد حبیب کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جب کہ سفاک قاتل نے لاش کے بھی ٹکڑے کردیے تھے۔ کوٹلہ جام کا رہائشی محمد حبیب 13 دسمبر کو اسکول جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا اور 20 روز بعد اس کی لاش برآمد ہوئی۔
Load Next Story