پاکستان اور عرب امارات کا اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا عزم

ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات


ویب ڈیسک January 06, 2019
ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات- فوٹو: پی آئی ڈی

ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان کا دورہ کیا اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان ایک روزہ مختصر دورے پر پاکستان پہنچے تو وزیراعظم عمران خان نے خود ان کا نورخان ایئربیس پر استقبال کیا۔ پھر وزیراعظم خود گاڑی چلا کر معزز مہمان کے ساتھ نورخان ایئربیس سے وزیراعظم ہاؤس گئے جہاں شیخ محمد بن زید النہیان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق شیخ محمد نے 12 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا اور وزیراعظم عمران خان سے انفرادی ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔



دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی اہمیت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور اسٹرٹیجک اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اقدامات پر غور کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں