کراچی میں ملیر ماڈل کالونی میں رینجرز کی کارروائی 3 ملزمان گرفتار

ملزمان قتل سمیت ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، ترجمان رینجرز

ملزمان قتل سمیت ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، ترجمان رینجرز

رینجرز نے ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے رینجرز نے رات گئے کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں کارروائی کی جس میں قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو انٹیلیجنس بنیاد پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔


ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے ماڈل کالونی میں ڈکیتی کے دوران شہریوں سے 4 لاکھ 80 ہزار روپے لوٹے تھے اور ڈکیتی کی واردات کے دوران 3 افراد کو زخمی کردیا تھا، مظہر نامی شہری دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں جب کہ گرفتار ملزمان میں نجم ثاقب عرف مانی، واصف عرف سونو اور محمد بلال خان عرف پراٹھا شامل ہے۔
Load Next Story