مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی ساتھیوں پر فائرنگ کے بعد خودکشی
ایک سال میں خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے 418 اہلکار مارے گئے
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجی اہلکار مکیش نے اپنے دو ساتھیوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات پیرا ملٹری فورس کے سپاہی مکیش نے اپنے دو ساتھیوں رنجیت تیواری اور جعفر الدین قریشی کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔
زخمی سپاہیوں کو فوری طور پر ملٹری بیس 92 کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی زندگی بچانے میں کامیاب رہے تاہم اس دوران مکیش بابو نے بھی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
گزشتہ برس کے آخری ہفتے میں بھارتی فوج کے ایک حوالدار نے معمولی تلخ کلامی پر دل برداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا تھا جب کہ اسی ماہ ایک سپاہی نے اپنے ساتھی کو آن ڈیوٹی گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے صرف جنوری 2017 سے تاحال 418 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے۔