نیب کا نشانہ صرف شریف خاندان ہے مریم اورنگزیب

اختیارات کے ناجائز استعمال پر وزیراعظم کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں بنایا جاتا، رہنما مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک January 06, 2019
اختیارات کے ناجائز استعمال پر وزیراعظم کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں بنایا جاتا، رہنما مسلم لیگ (ن) فوٹو: فائل

رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے اور نیب کا نشانہ صرف شریف خاندان ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، نیب کے کالے قانون کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے لہٰذا نیب کو اپنا نام (ن) لیگ اکاؤنٹیبلٹی بیورو رکھ لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام وہی گھسا پٹا اورفرسودہ طریقہ ہے، جنوری 2018 میں شہبازشریف کے خلاف صاف پانی منصوبے کی تحقیقات ہوئیں، صاف پانی میں کچھ نا بن سکا تو انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں گرفتار کیا گیا۔ اس میں بھی ایک روپے کی کرپشن، کمیشن، اور ناجائز اختیارات کااستعمال ثابت نہ ہوا تو انہیں رمضان شوگر ملز کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ خیبر پختونخوا کے مالم جبہ کیس پر کیوں خاموش ہے، کیوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار نہیں کیا جاتا، اختیارات کے ناجائز استعمال پر وزیراعظم کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں بنایا جاتا، سیر و تفریح کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کے کیس پر کارروائی کیوں نہیں ہوتی۔ عمران خان کی بے نامی علیمہ خان ہیں جن غیر قانونی جائیداد ہے، ان کے غیر قانونی اثاثوں اور منی لانڈرنگ پر کارروائی کیوں نہیں ہوتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں