پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرضے کی ایک اورقسط ادا کردی

آئی ایم ایف کو 2.5 کروڑڈالر کی مزیدایک قسط ادا کردی ہے. اسٹیٹ بینک ذرائع


INP July 13, 2013
آئی ایم ایف کو 2.5 کروڑڈالر کی مزیدایک قسط ادا کردی ہے. اسٹیٹ بینک ذرائع فوٹو: فائل

حکومت پاکستان نے سابقہ دورمیں آئی ایم ایف سے لیے گئے قرضے کی ڈھائی کروڑڈالر کی ایک اورقسط ادا کردی ۔

جبکہ اگلے ماہ قرضے کی 3اقساط واپس کرنا ہوں گی۔ اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو 2.5 کروڑڈالر کی مزیدایک قسط ادا کردی ہے جبکہ اگست 2013ء میں مزید 3اقساط اداکرنا ہوں گی۔ واضح رہے کہ مالی سال 2013-14 میں حکومت پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کویہ پہلی ادائیگی ہے۔ دوسری جانب آئندہ ماہ 3بڑی اقساط کی ادائیگی سرپر ہونے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائرشدید دباؤ میں ہوں گے جوپہلے ہی ساڑھے10ارب ڈالرسے نیچے سطح پرآچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |