ZURICH:
بھارت میں اجتماعی زیادتی كے ہولناک واقعے میں 6 افراد نے 20 سالہ لڑكی كو زیادتی كا نشانہ بنانے كے بعد آگ لگادی۔
بھارتی میڈیا كے مطابق اتر پردیش كے ضلع اِٹاوہ میں 6 نوجوان ایک گھر میں گھس گئے اور 20 سالہ لڑکی کو تنہا پاکر اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد تیل چھڑک کر آگ لگادی، متاثرہ لڑكی كو یو پی رورل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیكل سائنسز میں داخل كرایا گیا جہاں وہ زندگی اور موت كی كشمكش میں مبتلا ہے۔ بھارتی میڈیا كے مطابق ملزمان كا تعلق بااثر خاندانوں سے ہے اس لئے پولیس نے پہلے معاملہ دبانے كی كوشش كی تاہم پھر اعلیٰ حكام كی مداخلت پر مقدمہ درج كركے ملزمان كی تلاش شروع كردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں خواتین سے زیادتی كے واقعات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں اور آئے دن خواتین کو انفرادی اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔