آئی سی سی نے عامر کی پابندی کے خاتمے یا رعایت کی اطلاعات کو مسترد کردیا

اس سلسلے میں غور کیلیے قائم شدہ کمیٹی کا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا تو پیش رفت کیسے ہو سکتی ہے، ترجمان آئی سی سی


Sports Desk July 13, 2013
اس سلسلے میں غور کیلیے قائم شدہ کمیٹی کا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا تو پیش رفت کیسے ہو سکتی ہے، ترجمان آئی سی سی فوٹو: فائل

آئی سی سی نے محمد عامر کی پابندی کے خاتمے یا کوئی رعایت دینے کی اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں غور کیلیے قائم شدہ کمیٹی کا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا تو پیش رفت کیسے ہو سکتی ہے؟ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں میڈیا میں یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ اسپاٹ فکسر عامر کی سزا آئی سی سی نے ختم کر دی، بعض رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ پیسر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے اور پی سی بی کے گراؤنڈز میں پریکٹس کی اجازت دے دی گئی ہے۔

جب اس ضمن میں نمائندہ ''ایکسپریس'' نے دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان سمیع الحسن برنی سے رابطہ کیا تو انھوں نے ان اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا، سمیع برنی نے کہا کہ عامر کی پابندی برقرار ہے، گذشتہ دنوں سالانہ اجلاس میں اس معاملے پر بات ہوئی تو غور کیلیے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی تھی، اس کی سفارشات اکتوبر میں بورڈ میٹنگ میں پیش کی جاتیں تو فیصلہ ہوتا کہ کس پر عمل کرنا ہے اور کس پر نہیں، ابھی تو اس کمیٹی کا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا تو سفارشات کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں