نیہا کاکڑ نے سوشل میڈیا صارفین کو کھری کھری سنادیں

مجھے ڈپریشن کی بیماری دنیا کی وجہ سے ہوئی ہے جو مجھے ذاتی زندگی گزارنے نہیں دیتی، نیہا کاکڑ


ویب ڈیسک January 06, 2019
مجھے ڈپریشن کی بیماری دنیا کی وجہ سے ہوئی ہے جو مجھے ذاتی زندگی گزارنے نہیں دیتی، نیہا کاکڑ (فوٹو: فائل)

لاہور: بھارتی اداکارہ و گلوکارہ نیہا کاکڑ نے سوشل میڈیا پر صارفین کو کھری کھری سنا دیں۔

بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ نیہا کاکڑ نے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہاں میں ڈپریشن میں مبتلا ہوں، میں دنیا میں موجود اُن منفی لوگوں کی شکر گزار ہوں کہ آپ لوگ مجھے میری زندگی کا سب سے بدترین دن دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں، کامیابی آپ لوگوں کو مبارک ہو۔



نیہا کاکڑ نے اپنی ایک اور پوسٹ میں تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ واضح کرتی ہوں کہ میری یہ بیماری کسی فرد واحد یا کسی دوسرے شخص کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ یہ بیماری دنیا کی وجہ سے ہوئی ہے جوکہ مجھے میری ذاتی زندگی گزارنے نہیں دیتی۔



نیہا کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ میں شکر گزار ہوں اُن لوگوں کی جو مجھے اور میرے کام کو پسند کرتے ہیں لیکن اُن لوگوں نے جنہوں نے میری کیفیت جانے بغیر میرے خلاف باتیں کی وہ لمحات میرے لیے تکلیف دہ لمحات تھے، میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے خوش رہنے دیں اور برائے مہربانی جج نہ بنیں اور مجھے جینے دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔