فنڈز کی عدم دستیابی پاکستان نے ایشین اسنوکر ایونٹ کی میزبانی چھوڑدی

ڈالرزکی بڑھتی قیمت کے باعث ایونٹ کا انعقاد ناممکن ہوگیا


Sports Desk January 07, 2019
فنڈز کی عدم دستیابی، پاکستان نے ایشین اسنوکر ایونٹ کی میزبانی چھوڑدی فوٹوفائل

فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث پاکستان نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی سے معذرت کرلی۔

ایشین اسنوکر ایونٹ رواں سال اپریل میں کراچی میں شیڈول تھا اور اس میں 15 سے زائد ممالک کے پلیئرز کی شرکت متوقع تھی، ذرائع کے مطابق 3 سال بعد ملنے والی ایشین اسنوکر کی میزبانی کرنے سے پاکستانی باڈی نے ہاتھ کھینچ لیا اور اب ایشیائی ایونٹ رواں ماہ ہی قطر میں کھیلا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بڈنگ میں ایونٹ ہوسٹنگ رائٹس گزشتہ سال مئی میں خریدے تھے جبکہ ڈالرزکی بڑھتی قیمت کے باعث ایونٹ کا انعقاد ناممکن ہوگیا، ایونٹ کے کیلیے 3 رکنی قومی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی جو کہ بابر مسیح ،محمد بلال اور ماجد علی پر مشتمل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں