قومی اسمبلی ڈیپوٹیشن پر تعینات 100 افسران کو نوٹس جاری

100سے زائد افسران کو ان کے محکموں میں واپس بھجوانے کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں.

100سے زائد افسران کو ان کے محکموں میں واپس بھجوانے کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں, فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے سابق ا سپیکرڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے دور میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کیے گئے .


100سے زائد افسران کو ان کے محکموں میں واپس بھجوانے کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں اور اپنے احکام واپس لینے کے لیے اہم سیاسی و حکومتی شخصیات کی سفارشیں ماننے سے بھی انکار کردیا ہے جبکہ اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کے لیے بھی ایک کمیٹی قائم کردی ہے۔ نئے فرنیچر اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی ہے ۔ جمعے کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے آئی این پی کو بتایا کہ اسپیکر سردار ایاز صادق نے سابق اسپیکر کے دور میں قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈیپوٹیشن پر تعینات 100 سے زائد افسران کو واپس ان کے محکموں میں بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ان افسران نے احکام واپس کرانے کے لیے اسپیکر پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے۔ اسپیکر نے کسی کی بھی سفارش تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ اسپیکر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے زیریں منزل میں صفائی نہ ہونے کا بھی نوٹس لیا ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story