ایوی ایشن ڈویژن کے ما تحت اداروں میں 41 ارب کی بے ضابطگیاں

پی آئی اے میں 17، ایوی ایشن اتھارٹی 24 ارب، اے ایس ایف میں 24 کروڑ کی بے ضابطگیاں، ایئرپورٹس کی مرمت میں بھی کرپشن


وقاص احمد January 07, 2019
(فوٹو: فائل)

ایوی ایشن ڈویژن کے ماتحت شعبوں میں 41 ارب روپے سے زائدکی مالی بے ضابطگیوں و بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل نے آڈٹ رپورٹ میں شدید مالی بحران سے دوچار شعبہ ہوابازی میں سالانہ اربوں کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی۔ آڈٹ رپورٹ 2017-18 کے مطابق قومی ایئرلائن میں 17 ارب 11 کروڑ، سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 24ارب جبکہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس میں 24 کروڑ سے زائدکی مالی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کی بد انتظامی کے باعث ایئر لائن کو اربوں روپے نقصان ہوا اور مجموعی خسارہ 350 ارب تک پہنچ گیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے منیجمنٹ ٹرینی آفیسر کی20 خالی اسامیوںپر بغیر منظوری250 افراد کو بھرتی کرلیا جس سے پی آئی اے پرایک ارب 24کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا۔ پی آئی اے پریمیئر سروس سے 5 ارب21کروڑکے اخراجات کے برعکس صرف2 ارب 33کروڑ روپے آمدن ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |