منی لانڈرنگ کیس آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع

بینکنگ کورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کردی


ویب ڈیسک January 07, 2019
سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر ہم مزید کارروائی نہیں کرسکتے ، بینکنگ کورٹ فوٹو: فائل

بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، شہزاد علی، زین ملک، اقبال خان نوری، ذوالقرنین مجید اور نمر مجید کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے وکلا نے ملزمان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جسے منظور کرلیا گیا۔ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کردی۔

دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کو حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دیا جائے، فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں سپریم کورٹ نے کارروائی سے روکا ہوا ہے ،سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر ہم مزید کارروائی نہیں کرسکتے۔

فریال تالپور کی طبیعت خراب

سماعت کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کئی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت پہنچی تھی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کی آمد پر سیکیورٹی نے کارکنوں کو اندر آنے سے روک دیا، اس دوران دھکم پیل اور رش سے فریال تالپور کی طبیعت خراب ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |