اسنوڈن کی انسانی حقوق کے کارکنوں سے ملاقات روس میں سیاسی پناہ کی خواہش کا اظہار

ایڈورڈ سنوڈن نے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت کئی اہم تنظیموں کو ملاقات کیلیے ای میل بھیجی تھی۔

ایڈورڈ سنوڈن نے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت کئی اہم تنظیموں کو ملاقات کیلیے ای میل بھیجی تھی۔ فوٹو : فائل

روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کو مطلوب سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے ماسکو میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔


جہاں اطلاعات کے مطابق وہ ٹرانزٹ ایریا میں موجود ہیں۔ ایڈورڈ سنوڈن نے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت کئی اہم تنظیموں کو ملاقات کیلیے ای میل بھیجی تھی۔ روس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ سرگی نکیتن اور ماسکو کے ایک معروف وکیل جینرک پاڈوا بھی اس میٹنگ میں شریک ہوئے۔ اے ایف پی کے مطابق ایڈورڈ اسنوڈن نے ہیومن رائٹس کے کارکنوں کو بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں روس میں سیاسی پناہ مل جائے۔

ایمنسٹی اور ہیومن رائٹس کے اہلکاروں نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ اسنوڈن چاہتے ہیں کہ انہیں روس میں سیاسی پناہ مل جائے کیونکہ سفری دستاویزات کے بغیر وہ کسی بھی دوسرے ملک جانے سے قاصر ہیں ۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اسنوڈن نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ امریکا کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ ادھر روس کے ایوان زیریں کے اسپیکر نے کہا ہے کہ روس کو سنوڈن کو سیاسی پناہ دے دینی چاہیے کیونکہ وہ ہومن رائٹس کا دفاع کر رہے ہیں۔ دریں اثنا ایڈورڈ اسنوڈن نے انکشاف کیا ہے کہ خفیہ نگرانی کے پروگرام میں مائیکروسافٹ کمپنی نے این ایس اے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
Load Next Story