NEW YORK:
پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع،جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان بتایا جارہا ہے۔مٹی کا تیل 2 روپے 80 پیسے،جبکہ لائٹ ڈیزل 3 روپے 45 پیسے مہنگا ہوگا۔ایکسپریس نیوز نے بتایا
ذرائع کے مطابق اوگرا مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں کا تعین کریگی۔تاہم دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آئل کمپنیاں کرینگی۔
اس خبر کے ملنے کے ساتھ ہی کراچی کے کئی پیٹرول پمپس مالکان نے پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت بند کردی ہے،جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے"پیٹرول کی فروخت بند کرنے کا مقصد زیادہ منافع کمانا ہے"۔