پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کاامکان

ذرائع کے مطابق اوگرا مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں کا تعین کریگی۔


ویب ڈیسک August 22, 2012
کراچی کے کئی پمپس پر پیٹرول کی فرخت بند کردی گئی۔ فوٹو فائل

NEW YORK:

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع،جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان بتایا جارہا ہے۔مٹی کا تیل 2 روپے 80 پیسے،جبکہ لائٹ ڈیزل 3 روپے 45 پیسے مہنگا ہوگا۔ایکسپریس نیوز نے بتایا


ذرائع کے مطابق اوگرا مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں کا تعین کریگی۔تاہم دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آئل کمپنیاں کرینگی۔


اس خبر کے ملنے کے ساتھ ہی کراچی کے کئی پیٹرول پمپس مالکان نے پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت بند کردی ہے،جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے"پیٹرول کی فروخت بند کرنے کا مقصد زیادہ منافع کمانا ہے"۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں