انڈونیشیا میں 66 شدت کا زلزلہ

ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں آئی جب کہ سونامی کا بھی کوئی خطرہ نہیں، انڈونیشین حکام


ویب ڈیسک January 07, 2019
ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ فوٹو: فائل

انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں ایک بار پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں ایک بار پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ شہر سے 175 کلو میٹردور جب کہ زیر زمین گہرائی 60 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

انڈونیشین حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی جب کہ سونامی کا بھی کوئی خطرہ نہیں، مقامی افراد کے مطابق زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے تاہم اب صورتحال بہتر ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : انڈونیشیا میں سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 429 ہوگئی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور زیر آب لینڈ سلائیڈنگ سے سمندر میں تباہ کن سونامی رونما ہوئی جس سے پیدا ہونے والی دیو قامت اور خوفناک لہروں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی تھی، ہلاکت خیز سونامی کے نتیجے میں 429 افراد ہلاک جب کہ 800 سے زائد زخمی اور 159 لاپتہ ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔