حفیظ نے کرکٹ کے بعد گالف میں بھی جوہر دکھانا شروع کر دیے

محمد حفیظ کی گالف کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے


Mian Asghar Saleemi January 07, 2019
محمد حفیظ کی گالف کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ فوٹو : فائل

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کرکٹ کے بعد گالف میں بھی جوہر دکھانا شروع کر دیے ہیں۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر گالف کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے اور اب تک ہزاروں لوگ اس کو دیکھ چکے ہیں، ویڈیو میں محمد حفیظ گالف کھیل رہے ہیں اور داد وصول کر رہے ہیں جب کہ شاٹ مارنے کے بعد حفیظ کہہ رہے ہیں کہ شاٹ اتنا برا بھی نہیں ہے۔



واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف یو اے ای میں شیڈول سیریز کے دوران محمد حفیظ نے ٹیسٹ سیریز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اب ان کی نظریں ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2019 پر مرکوز ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔