پرویز الہی اور حسین الہی پر جرمانہ معاف کرنے کی استدعا مسترد

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پرویز الہی اور حسین الہی پر جرمانے عائد کیے تھے


ویب ڈیسک January 07, 2019
الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پرویز الہی اور حسین الہی پر جرمانے عائد کیے تھے فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی اور رکن قومی اسمبلی حسین الہی پر جرمانہ معاف کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پرویز الہی اور حسین الہی پر عائد جرمانوں کی خلاف اپیل کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے چوہدری پرویز الہی اور چوہدری حسین الہی کی جرمانہ معاف کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

چوہدری پرویز الہی، حسین الہی کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مانیٹرنگ ٹیم نے بغیر وارننگ کے جرمانے عائد کئے۔ الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیم نے دو بار وارننگ دی پھر جرمانے عائد کئے۔

واضح رہے کہ پرویز الہی پر 5 اور حسین الہی پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |