تنقید کے بعد عمران خان کا دورہ برطانیہ مختصر

عمران خان کا نجی دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور وہ علاج معالجے اور میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے لیے گئے ہیں, ترجمان.

عمران خان کا نجی دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور وہ علاج معالجے اور میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے لیے گئے ہیں, ترجمان. فوٹو: اے پی پی/ فائل

ذمے دارذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے دورہ برطانیہ کی وجہ سے قومی سلامتی کے ایشوپر حکومت کی اے پی سی کے التوامیں جانے کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پرہونے والی تنقید کی وجہ سے اپنا دورہ برطانیہ مختصرکرنے کافیصلہ کیا ہے، ان کی واپسی کی تاریخ سینئر پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد طے کی جائے گی۔


واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 8 جولائی کو ڈھائی ہفتے کے دورے پر برطانیہ روانہ ہوئے تھے جس کی وجہ سے جولائی کے دوسرے ہفتے میں مبینہ طورپر ہونے والی حکومتی اے پی سی زیر التواچلی گئی تھی۔ تحریک انصاف کے ترجمان کاکہنا تھاکہ عمران خان کا نجی دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور وہ علاج معالجے اور میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے لیے گئے ہیں لیکن ان کی اس وضاحت کے باوجود قومی سلامتی کی اے پی سی کواہمیت نہ دینے پر قومی میڈیامیں عمران خان پرتنقید کی گئی۔ یہ تنقید اس وقت اوربڑھ گئی جب عمران خان کی لندن میں بعض سیاسی اورسماجی مصروفیات سامنے آئیں۔ تاہم پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر رضوان چوہدری نے آئی این پی کے استفسار پر کہا کہ ان کے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Load Next Story